پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے تمام ترجمان فارغ کردیے

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے تمام ترجمان فارغ کردیے۔ تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقرر کیے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے بقیہ تمام ترجمانوں کو فارغ کردیا ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق آئندہ فیاض الحسن چوہان ہی صوبائی حکومت کے واحد ترجمان ہوں گے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ، فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی جب کہ ترجمان مقرر کیے جانے کے بعد فیاض الحسن چوہان کے پاس صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا چارج بھی رہے گا تاہم وزارت اطلاعات و نشریات وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہی رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں