اسلام آباد () پاک افغان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 122 افغان صحافیوں کو ٹریننگ اسناد سے نواز گیا، جس کیلئے جی ایچ آر جرنلسٹ ہیومن رائٹس کینیڈا نےمالی معاونت کی تھی جبکہ یہ کام کاربوہان نامی کنسلٹنٹ نے سرانجام دیا ، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل یونیں آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ تھے جبکہ نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی،آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصر حسین ،ماسٹر ٹرینرظاہر شاہ شیرازی اور پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کے صدر قمر یوسف زئی بھی تقریب میں موجود تھے،تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،پاک افغان جرنلسٹس فورم کے صدر قمر یوسف زئی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، تقریب کے مہمان خصوصی پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نےپاک افغان اانٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے درپیش مسائل پر روشنی ڈالی، انہوں نے خیبر یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کو احکامات جاری کیے کہ وہ آئندہ بھی ایک کی میٹنگ میں افغان صحافیوں کے حوالے سے پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کے صدر کے ساتھ بیٹھ کے ایک خوبصورت پالیسی ترتیب دیں تاکہ یہ چیزباقاعدہ ہماری تنظیم کا ایک ایجنڈے میںشامل ہو ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہر قسم کے امداد کے لئے کوشاں رہیں گے، ہم نے ماضی میں بھی وفا قی حکومت سے مطالبات کیے ہیں کہ افغان صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، ہم آئندہ بھی پروگرام رکھتے ہیں کہ مل کے اپنے افغان صحافیوں کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کریں انہوں نے کہا کہ ہم پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کے ساتھ بالکل متفق ہیں اور ان کے ساتھ یہ فورم ہم نے مل کر بنایا ہے اور یہ فورم افغان صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہیں اور یہ ہمارا حصہ ہے، ہماری مشاورت سےنیشنل پریس کلب میں تمام اعزازی ممبران کو کارڈجاری کیے گئے ہیں، این پی سی کی سیکرٹری نیئر علی نے اپنے نقاط پیش کئے اور پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کو خراج تحسین پیش کیا، پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کے صدر قمر یوسفزئی نےکہا کہ اتنی مشکلات کے باوجود کہ جب چار لاکھ افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجا گیاہمارے 300 افغان ممبران میں سے کسی کو بھی ڈی پورٹ نہیں کیا گیا،ہمارا کوئی افغان صحافی گرفتار نہیں ہوا اور اگر ہوا تو ہم نے فورا” اسے چھڑوا لیا،ہمیں اٖفضل بٹ جیسے قائد پر فخر ہے،تقریب سے ماسٹر ٹرینر ظاہر شاہ شیرازی اورارباب داؤدنے بھی خطاب کیا ،تمام پاکستانی صحافیوں نے اس بات کااعادہکیا کہ پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس، نیشنل پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلسٹس، راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایک ہی تنظیم ہے اور ہم اتفاق اور اتحاد کے ساتھ مل کر افغان صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں،تقریب کے اختتام پہ تمام صحافیوں میںتعریفی اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ صحافیوں کی بہترین کارکردگی پر صدرپی ایف یو جے افضل بٹ کو کاربوہان اور جے آر ایچ کی طرف سے حسن کارکردگی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر جناب طارق علی ورک،نیشنل پریس کلب،بہترین کارکردگی اور اور افغانوں کی خدمت پر پاک افغان انٹرنیشنل فورم آف جرنلسٹس کے صدر قمریوسفزئی اور خیبر یونین کے صدر ناصرحسین صاحب کو بھی ایک خوبصورت شیلڈز پیش کی گئیں۔
