آزادکشمیر میں بھی احتساب تیز 4 کروڑروپے سے زاہد ہٹیاں میگا سکینڈل کیس میں ملوث ایڈیشنل کمشنرکیپٹن (ر) ابرار اعظم اوراسسٹنٹ کمشنر احتساب کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار

احتساب بیورو کی جانب سے بڑی کاروائی….ساڑھے چار کروڑ روپے سے زاہد ہٹیاں میگا سکینڈل کیس میں ملوث ایڈیشنل کمشنرکیپٹن (ر) ابرار اعظم (اسٹنٹ کمشنر ڈی ڈی او وقت ہٹیاں) اور ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمشنر سلیم اختر اعوان ڈی ڈی وقت ہٹیاں کو احتساب بیورو کی انوسٹیگیشن ٹیم نے آج مظفرآباد احتساب کورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر کے سیف ہاؤس مظفرآباد تھیوری منتقل کر دیا گیا ہے ان آفیسر ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنی تعیناتی بطور اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بحتیت DDO کلکٹر حصول اراضی کے تقریباً 15 منصوبہ جات جن میں زیادہ تر سکولز ہیں کے اکاؤنٹنٹ سے تقریباً 20 چیکس کے زریعے لاکھوں روپے کی رقم نکلوا کر اپنے ذاتی تصرف میں لے آئے فرازک لیب نے بھی چیکس پر ان افسران کے دستخطوں کو درست قرار دیا ہے کیس میں ملوث دیگر ملزمان جن میں اسٹنٹ کمشنرآفس کے کلرکس مسٹر امتیاز اور مسٹر طارق ریاض جو پہلے سے جیل میں قید ہیں اور بینک کے ملازمین کے خلاف ریفرینس احتساب کورٹ میں زیر کار ہے چیرمین احتساب بیورو سردار نعیم احمد شیراز نے تعینات ہوتے ہی اس کیس میں ملوث ڈی ڈی اوز جن کے خلاف تفتیش پنڈنگ تھی کے خلاف فوری تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی جس پر انوسٹیگیشن ٹیم نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے دوران گرفتاری ملزمان کی جانب سے لوٹی جانے والی رقم کی ریکوری کے علاوہ مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ذرائع کے مطابق آہندہ چند دنوں میں احتساب بیورو کی جانب سے بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں