آزادکشمیر الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 17 اگست کو ووٹنگ ہوگی

مظفرآباد
آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے صدر آزادجموں وکشمیر کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 17 اگست 2021 کو صدرآزادجموں وکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ شیڈول کے مطابق 12اگست 2021 کو10 بجے تا 12 بجے دن چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر کے پاس صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ آفیسر اسی دن کاغذات کی جانچ پڑتال کریں گے۔ 16 اگست 2021 کو11:30بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے۔ 17 اگست 2021 کو10 بجے تا 02 بجے پولنگ ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں