ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی PFUJاور پریس کلب کے وفد سے ملاقات۔ وفد نے ایرانی صدر و دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار

‎ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے وفد سے ملاقات۔ وفد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے پر گہرے رنج اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وفد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیّر علی، جوائنٹ سیکرٹری طلعت فاروق، ممبران گورننگ باڈی جعفر بلتی، اظہار خان نیازی، خالد گردیزی اور رضوان عباسی شا مل تھے۔

‎ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے صحافی رہنماؤں کے وفد کا تعزیت کے لئے سفارتخانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور رفقا کی شہادت کو پورے عالم اسلام اور خطے کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ صدر رئیسی نے اپنے تین سالہ دور
‎پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات ہیں، جو آپس میں دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ غزہ سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کا نقطہ نظر یکساں ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان یو این سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر بن گیا ہے۔

‎ایران پاکستانی میڈیا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں