نیویارک وزیرداخلہ محسن نقوی کی امد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا 128 افسر تعینات ہونگے

نیویارک۔وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر امد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور۔اقوام متحدہ میں امن مشنز۔ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال

اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق

پاکستان پولیس کے افسران کی کئی برس بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے
کئی برس سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا

جلد 128 پاکستانی پولیس افسر یو این جا سکیں گے اور انہیں تعیناتی ملے گی

ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ۔ مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ محسن نقوی

سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ محسن نقوی

پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محسن نقوی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا محسن نقوی کے دور وزارت اعلی میں پنجاب پولیس میں میثاق سنٹرز ۔تحفظ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار

پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے۔خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا consider کیا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 2022 بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا

سیلاب زدگان کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔ محسن نقوی

دنیا میں امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔ محسن نقوی

آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔ محسن نقوی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں