کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے نوجوان کے قتل مقدمہ درج نجی سیکیورٹی کمپنی کے تین ذمہ دارحراست میں غیر تربیت یافتہ گارڈ بھرتی کیے ہوئے تھے، تحقیقات میں انکشاف

نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے نوجوان کے قتل کا معاملہ

کراچی : واردات کا مقدمہ مقتول صمد کے والد محمد عیوض کی مدعیت میں تھانا سر سید میں درج کرلیا گیا

کراچی : میں اور میرا بیٹا گزشتہ روز کچرا چننے کے لیئے نارتھ کراچی سیکڑ الیوں اے پہنچے تھے ، مدعی والد

کراچی : نماز جامعہ کی ادائیگی کے لیئے صمد کو اسی مقام پر چھوڑ کر مسجد چلا گیا تھا ، والد کا مقدمے میں مؤقف

کراچی : نماز پڑھ کر جب آیا تو میرے بیٹے کے پیٹ میں گولی لگی ہوئی تھی اور وہ زمین پر پڑا ہوا تھا ، والد

کراچی : زخمی بیٹے نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ نے گولی ماری اور فرار ہوگیا ، والد کا ایف آئی آر میں بیان

کراچی : فائرنگ کے مقام پر موجود لوگوں نے بتایا فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کا نام رمضان ہے

کراچی : شہریوں نے بتایا کہ فرار ملزم رمضان شاہ عاصم سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کرتا ہے

کراچی : پولیس نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے تین ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا ، پولیس

نجی کمپنی نے غیر تربیت یافتہ گارڈ بھرتی کیے ہوئے تھے، تحقیقات میں انکشاف

فرار گارڈ رمضان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس
نارتھ کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا چننے والے نوجوان کے قتل کا معاملہ

کراچی : واردات کی سی سی ٹی وی نیوز نے حاصل کرلی

کراچی : فوٹیج میں سیکیورٹی گارڈ رمضان کو اسلحہ سمیت فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے

کراچی : ملزم سیکیورٹی گارڈ رمضان فوٹیج میں فائرنگ کے بعد اسلحہ تھامے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں