ڈسٹرکٹ ایسٹ میں یونس میمن سسٹم کے تحت قبضہ مافیا کی کاروائیاں جاری،
پی ایس سائیٹ سپر ہائی وے میں اتوار بازار کی اربوں روپے کی زمین پر قبضے کی تیاریاں،
اتوار بازار میں قبضہ مافیا نے قبضہ کرنے کے لیے کھدائی شروع کردی،
قبضے سے دو ہزار سے زائد دکاندار بے روزگار ہونے کا خدشہ،
وزیر اعلیٰ کی سرپرستی میں یونس میمن سسٹم قبضے کرنے میں مصروف ہے،
کراچی میں سرکاری سرپرستی میں قبضہ مافیا سرگرم ہوچکی ہے،
کراچی میں زمینوں کا کالا دھندا اور ریئل اسٹیٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ ہورہی ہے،
جعلسازی کرکے جھوٹے کاغذات بناکر زمین پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے،
اتوار بازار میں لوگوں کا کاروبار تباہ کیا جارہاہے،
ادارے اپنا کردار ادا کریں اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے، دکانداروں کا مطالبہ