مظفرآباد
وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر قیوم نیازی کے لیے کابینہ تشکیل میں مشکلات۔
آزاد جموں کشمیر کے عبوری ایکٹ 1974ء میں 13ویں آئینی ترمیم کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد 16 سے زائد نہیں رکھی جاسکتی۔
دو صدارتی مشیر دو پارلیمانی مشیر اور 5 پارلیمانی سیکرٹریز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔
تیرہویں آئینی ترمیم سے قبل ن لیگ فاروق حیدر کابینہ کے وزراء کی تعداد 25 تھی۔
پی پی کے چوہدری مجید کی کابینہ میں 23وزراءشامل تھے۔
ترمیم کے بعدقائمقام وزیر اعظم کا عہدہ بھی ختم کردیا،سینئر وزیر دیگر وزراء کی مراعات پر ہوگا۔
ایوان میں تحریک انصاف اراکین کی تعداد اتحادیوں سمیت 32 ہے۔
مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کی 1 ایک نشست کے ساتھ حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔
پیپلز پارٹی 12اور مسلم لیگ ن 7 نشستوں کے ساتھ ایوان کا حصہ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین دو نشستوں پر کامیاب ہوئے ایک نشست چھوڑنے پر ضمنی الیکشن ہوں گے۔