58

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی کالعدم تنظیم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی کالعدم تنظیم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کراچی نے سروس روڈ اسلامک ریسرچ سینٹر عائشہ منزل پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کا دہشت گرد سید علی رضا نقوی عرف علی رضا ولد سید محمد ثقلین نقوی کو گرفتار کر لیا

ملزم واردات کی غرض سے جارہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے گرفتار کر کے ملزم سے ایک TT پستول 30 بور 6 گولیاں لوڈ میگزین برآمد کرلیا

ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف تنظیم کے افراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے

کراچی میں ملزم کی وارداتیں

* تیموریہ تھانہ کی حدود میں طاہر ملا اور کار پر فائرنگ کر کے دو افراد قتل کیا گیا

* شریف آباد کے علاقے میں میڈیکل اسٹور پر دو اور فوٹو اسٹیٹ کی دوکان پر ایک افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا

* خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں مسجد باب السلام میں نمازیوں پر فائرنگ کر کے 7 نمازیوں کو شہید کیا

ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلاگیا تھا اب دوبارہ دہشتگردی کیلئے لڑکوں کو منظم کرنے کی کوشش کررہا تھا کے گرفتار کر لیا گیا ملزم شام میں لڑنے والی تنظیم زینبیون کے لڑکوں سے بھی رابطہ میں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں