بلوچستان وومن ٹی 20 لیگ کے فائنلسٹ ٹیموں کی گوادر آمد سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں ایک دوستانہ میچ کھیلے گی.

*گوادر:*
بلوچستان وومن ٹی 20 لیگ کے فائنلسٹ ٹیموں کی گوادر آمد

فائنلسٹ ٹیمیں گوادر کے سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں ایک دوستانہ میچ کھیلے گی.

بلوچستان وومن ٹی 20 لیگ کے فائنلسٹ ٹیموں کے میچ کے لئے انتظامات مکمل کر دیئے گئے.

ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا انتظام بھی مکمل

اسکول و کالج کی بچیوں کو اسٹیڈیم میچ دیکھنے کے لئے لے جایا جا رہا ہے.

زرائع سے معلوم ہوا ہیکہ گزشتہ رات سے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ڈی ای اوز اور متعلقہ ذمہ داران کو طالبات کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کئے گئے.

واضع رہے کہ ضلع انتظامیہ نے کرونا کی تشویشناک صورت حال کے پیش نظر گوادر شہر سمیت ضلع بھر میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافز کردیا گیا ہے.

گزشتہ دنوں ضلع انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر گوادر کے ایک حکمنامہ میں کرونا کے تشویش ناک صورت حال کے پیش نِظر اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کا بھی اعلان کیا تھا…..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں