تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی علما مشائخ اوورسیز پاکستانیوں اور ٹیکنوکریٹ کی 3 مخصوص نشسیتیں بھی جیت لیں

مظفرآباد
مخصوص نشستوں پر پولنگ مکمل ،نتائج کا اعلان کردیا گیا،تحریک انصاف کے مظہرسعید شاہ 27 ووٹ لیکر علماءمشائخ کی مخصوص نشت پر رکن اسمبلی منتخب،مسلم لیگ ن کے سلیم چشتی نے 13 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار محمد اقبال 27 ووٹ لیکر سمند پار مقیم کشمیریوں کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب. ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
تحریک انصاف کے امیدوارچوہدری رفیق نئیر 27 ووٹ لیکر ٹیکنو کریٹ کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ان کے مد مقابلن پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جبکہ خواتین کی مخصوص تین نشستوں تحریک انصاف کی امیدواران صبیحہ خاتون، بیگم امتیاز نسیم،تقدیس گیلانی مسلم لیگ نواز کی نثارہ عباسی،پیپلز پارٹی کی نبیلہ ایوب بلا مقابلہ اراکین اسمبلی منتخب ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں