تحریک انصاف کی 3 پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کی ایک ایک خاتون رکن منتخب ہوگئیں

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پانچ خواتین بلامقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہو گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی تین امیدواران پروفیسر تقدیس گیلانی،بیگم امتیاز نسیم، صبیحہ خاتون، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی نبیلہ ایوب، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی نثاراں عباسی قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کی بلامقابلہ ممبران منتخب ہو گئیں۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے اتوار کو پانچ خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔، علما دین /مشائخ، ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کے لیے مختص ایک ایک مخصوص نشست پر انتخابات پیر کے روز ہوں گے ۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے امتیاز نسیم،صبیحہ خاتون ، کوثر تقدیس گیلانی، نبیلہ ایوب خان ، نثاراں عباسی،نشست برائے علما دین / مشائخ کے لیے فضل رسول طاہر، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی، محمد مظہر سعید، نشست برائے اوورسیز کشمیری کے لیے مرزا تنویر اختر، حافظ طارق محمود، محمد اقبال اور نشست برائے ٹیکنوکریٹس کے لیے ذوالفقار علی، محمد رفیق نیئر اورسردار منظر بشیر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں