75

دل دہلا دینے والا واقعہ PTI کے MLA چوہدری علی شان سونی کے حامیوں نے ن لیگی مردے کو اپنے ہی مشترکہ قبرستان میں دفنانے نہ دیا

حلقہ چھے سماہنی میں انتہائی قابل افسوس قابل مذمت اور دل دہلا دینے والا واقعہ 😭😭😢
پی ٹی آئی کے ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی کے ووٹر چوہدری برادری نے ن لیگی ووٹروں کو ووٹ دینے کی سزا ایسی دی کے آسمان بھی کانپ اٹھا
آج بابا شادی شہید بیلی ناں پیل ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا
چوہدری برادری نے کھوکھر برادری کے مردے کو اپنے ہی مشترکہ قبرستان میں دفنانے نہ دیا
تفصیلات کےمطابق بابا شادی شہید بیلی نا پیل میں صدیوں سے چوہدری اور کھوکھر برادری کا مشترکہ قبرستان چلا آ رہا ہے محمد اکبر کی زوجہ محترمہ ، گل نواز ، ظہیر اور افتخار کی والدہ کو آج ناڑا بیلی ناں پیل جٹ برادری نے اعلانیہ دفنانے نہیں دیا کہا یہاں ن لیگی ووٹروں کی جگہ نہیں صرف پی ٹی آئی کے چوہدری ہی دفن ہوں گے
چوہدری بوٹے نے ناجائز گالیاں دیں لوگ منہ چپھاتے استغفار پڑھتے رہے پھر تیار قبر کو چھوڑ کر لواحقین نے اپنی زیر کاشت فصل میں ہی میت کو دفنایا لواحقین غم سے نڈھال خاموشی سے سب کچھ دیکھتے رہے
معززین علاقہ نے بھی چپ سادھے رکھی
کھوکھر برادری پنتیس سال سے علی شان صاحب کے ساتھ رہی
چوہدری محمد رشید مرحوم کو وہ نہیں جانتے کہتے تھے ہمارا سب کچھ علی شان ہی ہے اس دفعہ انہوں نے راجہ مقصود کے ساتھ چلنے کا ارادہ ہی کیا تب سے آج تک راستے بند گالم گلوچ جاری
کھوکھر برادری کے یہ نہایت غریب اور کمزور لوگ ہیں دہاڑی دار ہیں ان کو سخت سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں