پاکستان میں ایڈیٹروں کی تنظیم کا عہدیدار ایک اخبار کا سی ای او بن گیا صدر آصف زرداری نے مبارک باد کا پیغام بھی دے دیا
ایڈیٹروں کی تنظیم سی پی این ای کے صدر ایک ممتاز مدیر ارشاد احمد عارف بن گئے لیکن حیرت انگیز طور پر ایکسپریس اخبار کے سی ای او اعجاز الحق کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا حالانکہ ایکسپریس کے ایڈیٹر ایک کہنہ مشق صحافی ایاز خان ہیں جنکا ملک بھر میں احترام بھی کیا جاتا ہے
ایاز خان ایکسپریس ٹی وی کے نامور تجزیہ کار اور کالم نگار بھی ہیں
صدر مملکت آصف علی زرداری کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد
صدر آصف علی زرداری نے ارشاد احمد عارف کو بطور صدر اور اعجاز الحق کو بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
صدر مملکت نے دیگر نو منتخب عہدے داران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
امید ہے کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے، صدر مملکت
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے نو منتخب اراکین ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کوششیں کریں، صدر مملکت
امید کرتا ہوں کہ نو منتخب عہدے داران ملک میں اخبارات اور صحافت کے شعبے کی ترقی کے لیے کاوشیں کریں گے، صدر مملکت
ملک میں جمہوری اقدار اور اخلاقیات کے فروغ کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کرے،صدر مملکت
آزاد صحافت ملکی ترقی، جمہوریت اور احتساب کیلئے ناگزیر ہے، صدر مملکت
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے اراکین فیک نیوز کے تدارک اور عوام میں سماجی موضوعات پر آگاہی پیدا کریں، صدر مملکت
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
وفاقی وزیر اطلاعات کی ارشاد احمد عارف (صدر)، اعجاز الحق (سیکریٹری جنرل)، انور ساجدی (سینئر نائب صدر) اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
سی پی این ای ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
ملک میں جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام کو باشعور بنانے میں سی پی این ای نے بطور ادارہ فعال کردار ادا کیا، وفاقی وزیر اطلاعات
جمہوریت کی مضبوطی کے لئے صحافت اور آزادی اظہار رائے ضروری آئینی تقاضے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا، وفاقی وزیر اطلاعات
اخبارات اور جرائد کے مسائل کے حل کے لئے سی پی این ای سے تعاون جاری رکھا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافت کے شعبے کی بہتری اور میڈیا صنعت کی فلاح و بہبود کے لئے صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات