سگے بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو پچھلے 3 ماہ سے زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کر لیا

ظلم کی انتہا اپنوں کا خون سفید ہوگیا۔پتوکی کے نواحی گاؤں بہڑوال میں ظلم کی نئی داستان رقم سگے بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو پچھلے 3 ماہ سے زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کر لیا پولیس نے کارروائی کرکے ممتا کو بازیاب کروا لیا اور ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا

پتوکی بہڑوال 50 سالہ سیماں بی بی کو زہنی توازن درست نہ ہونے کا بہانہ بنا کر بھائی اور بیٹے نے پاؤں میں لوہے کی زنجیریں باندھ کر قید کر لیا ۔ DSP پتوکی آصف حنیف نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئی زنجیروں میں جکڑی سیماں بی بی کو اس کے بیٹے ساجد کے گھر سے بازیاب کروا کر بیٹے ساجد کو گرفتار کر لیا سیماںبی بی کو تھانہ سرائے مغل منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی تحریری درخواست پر اس کے بھائی سلیم ، بیٹے ساجد اور بھابھی کبریٰ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے سیماں بی بی کے مطابق میرا ذہنی توازن بلکل ٹھیک ہے میرے بیٹے ساجد بھائی سلیم اور بھابی کبریٰ نے مجھے زبردستی زنجیروں باندھ کر قید کیا اور مجھ پر تشدد کرتے تھے اور میرے پیسے بھی مجھ سے چھین لیے بیٹے ساجد کے مطابق میری والدہ کا زہنی توازن درست نہیں ہے محلہ داروں کے ساتھ گالم گلوج کرنے کی وجہ سے اسے ہم نے زنجیروں کے ساتھ باندھا ہے پولیس کے مطابق سیماں بی بی کے بیان کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد سیماں بی بی کو دارلامان میں منتقل کر دیاجائے ۔۔۔۔
واحد ملک
03034482636

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں