22سالہ شادی شدہ دوشیزہ نے سینے میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے

ماموں کانجن)22سالہ شادی شدہ دوشیزہ نے سینے میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے لکھ پڑھ کر کے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ کاذہنی توازن درست نہیں تھا تفصیلات کے مطابق اتوار کی دوپہر تھانہ ماموں کانجن کے گاوں489گ ب اکیانہ میں شازیہ زوجہ ناظم دلو نے گھر میں پڑی رائفل سے خود کوگولی مار کر زندگی ختم کرلی ہے متوفیہ کے والد خان کی اطلاع کے مطابق اسکی بیٹی نے خودکشی کی ہے اور وہ کسی قسم کی پولیس کاروائی نہیں کروانا چاہتا جس پر پولیس نے 174کی رپٹ درج کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے اہل دیہہ کی مطابق شازیہ مرگی کی مریضہ تھی اور تھوڑا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں