وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا ہے کہ فیصل کریم نے بیان دے کر ٹی وی چینلز پر عدم اعتماد کا اظہار اور صرف میری وزارت بلکہ مجھ پر بھی بے بنیاد الزام عائد کیا،

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا بیان

بعض نجی ٹی وی چینلز پر سابق صدر آصف علی زرداری کا دسمبر 2022ءمیں دیئے گئے انٹرویو کا ایک کلپ چلایا گیا،

سابق صدر نے ایک مسئلہ پر سابق پی ڈی ایم حکومت کو ایک رائے دی تھی،
پیپلز پارٹی بھی سابق پی ڈی ایم حکومت کا حصہ تھی،

موجودہ نگران حکومت سیاسی حکومت نہیں، اس ویڈیو کلپ پر ہمارا تبصرہ بنتا نہیں،
یہ معاملہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے اور وہی اس بارے میں بہتر رائے دے سکتی ہیں،

پیپلز پارٹی کے ایک اہم رہنما سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل پر دعویٰ کیا کہ یہ کلپ ٹی وی چینلز کو وزارت اطلاعات کی طرف سے بھیجا گیا،

میرا نام لے کر یہ ذمہ داری مجھ پر ڈالی گئی،

پاکستان میں تمام ٹی وی چینلز آزاد ہیں، وہ وزارت اطلاعات کے کسی بھیجے گئے کلپ کو اس وقت تک نہیں چلائیں گے جب تک وہ اس سے خود اتفاق نہ کرلیں،

یہ ٹی وی چینلز کی سالمیت پر بھی سوال ہے،

فیصل کریم نے یہ بیان دے کر ٹی وی چینلز پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے،
فیصل کریم کنڈی نے نہ صرف میری وزارت بلکہ مجھ پر بھی بے بنیاد الزام عائد کیا،
میں نے ہمیشہ جمہوری جماعتوں کا احترام کیا ہے،

پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں،

سابق صدر نے پارلیمانی جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا، میں ہمیشہ اس کا معترف رہا،

اس ویڈیو کلپ کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا،

اس طرح کی کسی حرکت کا میں اور میری وزارت سوچ بھی نہیں سکتے،

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فیصل کریم کنڈی نے غلط معلومات کی بنیاد پر یہ بات کہی، انہوں نے جانچ پڑتال کئے بغیر ٹی وی چینل پر یہ بات کہی،

گزشتہ روز بھی ایک نجی ٹی وی چینل پر مجھ سے اس کلپ سے متعلق سوال کیا گیا، میں نے اس کی تردید کی،

17 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، میرے حلف کا تقاضا ہے کہ میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف کسی قسم کی منفی بات نہ کروں،
17 اگست سے لے کر اب تک میں نے کسی سیاسی جماعت پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی،

میں اسے اپنے حلف کے خلاف سمجھتا ہوں،

ہمارے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے اور خوشگوار تعلقات قائم ہوں تاکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ممکن ہو سکیں،

ہماری حکومت اور وزارت اس کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی جماعت کے خلاف کوئی امتیازی سلوک نہ رکھے،

فیصل کریم کنڈی سے میں نے پورا دن رابطہ کرنے کی کوشش کی،

ان سے گذارش ہے کہ وہ بے بنیاد الزام واپس لیں اور معذرت کریں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں