17

راولپنڈی کے مافیا کنگ فرخ کھوکھر کو مقدمے سے بے گناہ کروانے کے لئے 3 لاکھ روپے رشوت دینے والا گرفتار


راولپنڈی پولیس کی عید کے دن بلے بلے ہوگئی جب پولیس افسر کو تین لاکھ روپے رشوت پیش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جو راولپنڈی کے مافیا فرخ کھوکھر کو مقدمے میں بے گناہ ٹابت کروانا چاہتا تھا

تھانہ ائرپورٹ، انچارج چوکی گلریز عثمان سب انسپکٹر کو رشوت کی پیشکش کرنےوالا شخص گرفتار، ملزم واجدمحمود عباسی نے مقدمہ میں نامزد فرخ کھوکھر کو بےگناہ کرنےکےلیے ساڑھے 03 لاکھ روپے بطور رشوت پیش کیے، ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سی پی او راولپنڈی کی ائرپورٹ پولیس کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں