24

کینڈین نثراد کشمیری ڈاکٹر غلام عباس جن کو کوٹلی ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا کوٹلی پولیس نے ان کے قاتلوں کو ٹریس کر لیا ہے۔ قاتل فیملی ممبر نکلے ۔

کوٹلی ( ) کینڈین نثراد کشمیری ڈاکٹر غلام عباس جن کو کوٹلی ان کے گھر میں قتل کر دیا گیا تھا
کوٹلی پولیس نے ان کے قاتلوں کو ٹریس کر لیا ہے۔
قاتل فیملی ممبر نکلے ۔
کوٹلی (نمائندہ خصوصی )کوٹلی پولیس نے کینیڈا پلٹ دوہری شہریت کے حامل ڈاکٹر عباس راٹھور کے اندھے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت کرتے ہوئے دو ملزم ،مقتول کی بیوی اور اس کا مبینہ آشنا گرفتار کر لئے اوران کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا۔ ہفتہ کے روز ایس پی ضلع کوٹلی محمد اکمل خان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے ایس پی راجہ محمد اکمل خان کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی عنصر علی کی زیرنگرانی اپنی ٹیم کے ہمراہ منصوبہ بندی کیساتھ سائنسی بنیادوں پر وقوعہ کی تفتیش جاری رکھتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول برآمد کرلیا جبکہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق ،تفتیش سے حاصل معلومات کے تحت ملزم سیف ولد نصیر راٹھور اور ملزمہ کینیڈین شہری کرن ،مقتول عباس بٹ کو راستے سے ہٹا کر ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈاکٹر عباس قتل کیس میں ملزمان کی گرفتاری پر شہری حلقوں نے ایس پی راجہ اکمل خان ،ایس ایچ او سردار سہیل یوسف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں