24

ٹیچر کا بچے پر بدترین تشدد،کلاس چہارم کے سٹوڈنٹ احمد شریف کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے

قصور
ٹیچر کا بچے پر بدترین تشدد،کلاس چہارم کے سٹوڈنٹ احمد شریف کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے
،اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر،درندہ صفت ٹیچر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف وکیل و صحافی، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور،چیف ایڈیٹر روزنامہ صدائے قلم لاہور سردار شریف سوہڈل کے بیٹے احمد شریف کو ال انصار سکول بستی قادر آباد کے ٹیچر عمر نے مورخہ 3 جولائی کو شیدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس سے بچے کے جسم پر زخموں کے نشان بن گئے اور گال سوج گئے
گھر آنے پر بچہ شدید سہما ہوا تھا اور رو رہا تھا وجہ جاننے کے لئے سکول کے پرنسپل صدیق سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا گیا تو جواب دیا گیا کہ ٹیچر عمر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور بچے کی سزا کا ازالہ کیا جائے گا تاہم سکول دوبارہ جانے پر ٹیچر نے بچے کو کہا کہ اگر آئندہ گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے
اس بات پر سردار شریف سوہڈل نے سکول خود جاکر بات کی تو پرنسپل و ٹیچر نے بجائے معذرت کے کہا کہ آپ کا بیٹا زندہ ہی ہے کونسا مر گیا ہے
سکول انتظامیہ و ٹیچر کے اس رویہ پر اہلیان علاقہ نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے کیونکہ بچے پر مار پیٹ میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوئی ہے اور دیگر گواہان بچوں نے ٹیچر کے رویہ کا اعتراف کیا ہے اور بتایا ہے کہ ٹیچر کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جو کہ ذہنی مریض ہے اور ہر وقت بچوں کو بلا وجہ مارتا پیٹتا ہے

ٹیچر کا بچے پر بدترین تشدد،کلاس چہارم کے سٹوڈنٹ احمد شریف کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر گھر جا کر بتایا تو جان سے مار دینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں