17

کوئٹہ: ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ: ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا جب کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیلئے ان کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں