19

مظفرآباد سٹی پولیس کی بروقت کاروائی، خاتون ٹیچر کو جنسی طور پر حراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار۔

مظفرآباد سٹی پولیس کی بروقت کاروائی،
خاتون ٹیچر کو جنسی طور پر حراساں اور بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار۔
سٹی پولیس اسٹیشن کے SHO راشد حبیب کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی ٹیم جس میں محمد اقبال، محمد علی تفتیشی آفیسران، صداقت علی، جمیل احمد کنسٹیبلان شامل تھے نے ملزم محمد رفیع کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
خاتون ٹیچر ملزم کے بچوں کو گھر جا کر ٹیوشن پڑھاتی تھی اور اس دوران ملزم نے خاتون ٹیچر کے فوٹو حاصل کر کے بلیک میلنگ شروع کر دی اور دھمکی دی کہ اگر اس نے شادی نہ کی تو وہ اس کو جان سے مار دینے کے علاوہ فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گا۔
پولیس نے خاتون ٹیچر کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کر دی ہے۔
عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے سٹی پولیس اسٹیشن کی کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں