20

اٹک میں پولیس نے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب میاں بیوی کو گرفتار کرلیا

تھانہ رنگو پولیس نے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب میاں بیوی کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں ڈی ایس پی سرکل حضرو کی سربراہی اور ایس ایچ او تھانہ رنگو عاطف ستار کی زیر نگرانی رنگو پولیس ٹیم نے اغوا اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب میاں بیوی نیک محمد ولد امیر اکبر سکنہ اپر دیر اور مسمات ج،ز ،زوجہ نیک محمدجو مقدمہ نمبر 54 مورخہ 26.04.19 بجرم 302/365/363/201ت پ تھانہ رنگو میں مطلوب تھے کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں