22

اٹک وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوان اور چھچھ کے قابل فخر بیٹے وقاص شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کو عوامی سہولیات مہیا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک جوندہ اور ناوا کو سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر کیا جس پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئی ہے تحریک انصاف کے رہنما اوردیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں علاقہ کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ضلع بھر میں دور دراز علاقوں کو بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے سوئی گیس کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں اٹک کے مختلف علاقوں کو ترجیح بنیادوں پر تین سوئی گیس کنکشن لگانے کے لیے سوئی گیس حکام ہدایات جاری کردی گئی ہیں ضلع بھر میں تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کو ٹکٹ ہولڈرز نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اوران کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اس کے علاوہ تعلیمی ترقی کے لیے بھی کام جاری ہے ضلع اٹک میں نئے کالجوں اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے تعلیمی انقلاب آئے گا وزیر اعظم عمران خان مثبت سوچ کے ساتھ ملک کی قیادت کر رہے ہیں حال ہی میں انہوں نے قومی اسمبلی میں پاکستان کی خود مختاری کا بھر پور دفاع کیا اور واضح پیغام دیا کہ پاکستان کے وقار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا عوام وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت پر یقین رکھے ملک کے معاشی عشارئیے درست سمت میں ہیں جس سے معاشی انقلاب آئے گا اور عوامی مسائل جلد حل ہوں گے ضلع اٹک میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروائے جا رہے ہیں تا کہ ان کے فوائد عوام تک پہنچ سکیں ۔

اٹک وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوان اور چھچھ کے قابل فخر بیٹے وقاص شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے بہادر ثپوت نے وطن کی خاطر جان دے کر تاریخ رقم کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں