17

پشاور میں پروفیسر اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت پولیس نے پروفیسر محمد اقبال کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں پروفیسر اندھے قتل کیس میں اہم پیش رفت۔پولیس نے پروفیسر محمد اقبال کے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا لیا ۔تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت جدید سائنسی طریقے سے ممکن ہوئی اور شناخت کے بعد ملزم کی لوکیشن حاصل کی گئی۔ ملزم واردات کے بعد سوات کے راستے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ لوکیشن حاصل کرنے کے بعد سوات پولیس سے رابطہ کیاگیا جبکہ سوات پولیس کی مدد سے ملزم کو مینگورہ کے علاقے محلہ پرکاش سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نجیب اللہ کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ۔ملزم کو آج پشاور منتقل کیا جائے گا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پروفیسر محمد اقبال کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔پشاور منتقلی کے بعد قتل کے اصل محرکات معلوم ہو سکیں گے۔ اندھے قتل کے حوالے سے ڈی ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں ایس ایچ او تاتارا پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں