19

راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں موٹروے پولیس نے برآمد کرلی

اٹک راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں موٹروے پولیس نے برآمد کرلی مزید دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران موٹروے پولیس نے دو گم شدہ موبائل فون تلاش کر کے مالکان کے حوالے کر دیے تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی نمبر DD 932 سفید کرولا علاقہ تھانہ واہ کینٹ راولپنڈی سے چوری ہوئی ہے،اس اطلاع کے پیش نظر موٹروے پولیس الرٹ تھی کہ M-1 برہان کے قریب ایک سفید کرولا لاوارث حالت میں ملی جس پر نمبر پلیٹ موجود نہ تھی شک پڑنے پر گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا بعدازاں انجن اور چیسز نمبر کی مدد سے پتہ لگا لیا گیا کہ یہ وہی چوری شدہ گاڑی ہے جو چند گھنٹے قبل راولپنڈی سے ہوئی تھی ۔گاڑی کے مالک ملک آصف اور متعلقہ پولیس کو بلا کر گاڑی ان کے حوالے کر دی گئی ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔مزید دو الگ الگ واقعات میں شیخوپورہ کے قریب بس میں مووی بننے کے دوران خالد بس اترا جہاں ان کا موبائل فون جس کی مالیت 25000 روپے تھی گر گیا اور وہ روانہ ہوگئے ۔کچھ سفر طے کرنے کے بعد جب انہیں موبائل نہ ملا تو انھوں نے قریبی موٹروے پولیس موبائل سے رابطہ کرکے سارا ماجرہ بیان کیا بعدازاں گمشدہ موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ایک اور واقعے کے دوران محمد سلیم سکنہ لاہور جیپ نمبر REB 260 پر لاہور کی جانب سفر کر رہے تھے ،بھیرہ کے قریب ڈرائیور تبدیل کرتے ہوئے ان کا موبائل گر گیا ،کچھ دور جانے کے بعد جب انہیں احساس ہوا تو انھوں نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رابطہ کرکے مدد طلب کی جس پر موٹروے پولیس نے موقع پر جاکر ان کا موبائل تلاش کرلیا ہے جس کی مالیت دس ہزار روپے تھی اور موبائل مالک تک پہنچا دیا گیا ۔

راولپنڈی سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں موٹروے پولیس نے برآمد کرلی مزید دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران موٹروے پولیس نے دو گم شدہ موبائل فون تلاش کر کے مالکان کے حوالے کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں