20

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے صدر عارف نظامی سے ان کے گھر پر ملاقات

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور سمیت ملک میںمیڈیا کی آزادی اور اس کو درپیش چیلنجز زیر بحث رہے۔

سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے میاں شہباز شریف کا میڈیا مخالف قانون سازی کے خلاف سی پی این ای کے مؤقف کی حمایت اور ان کی مزاج پرسی پر شکریہ ادا کیا۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ وہ کسی بھی قانون یا آرڈیننس کے نفاذ کی مخالف کرتے ہیں جو آزادی صحافت پر قدغن اور پابندی کے زمرے میں آتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں صحافت اور قلم کی حرمت سے بخوبی واقف ہیں اور اگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت یا باہمی رضامندی کے بغیر کوئی بھی بل یا قانون اسمبلی میں لانے کی کوشش کی گئی تو وہ اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں