32

راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی پولیس نے خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے موٹر سائیکل سوار نے پرس چھینا۔

اس دوران خاتون منہ کے بل سڑک پر جا گری اور زخمی ہو گئی تاہم راہزن فرار ہو گیا۔

اس کے بعد موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچا اور خاتون کی مدد بھی کی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون سے پرس چھیننے والے ملزم انیس اقبال کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی جس دوران ملزم کے اپنے ہی پستول سے نکلی گولی دائیں کلائی پر لگی۔

ملزم کے قبضے سے چھینی گئی رقم اور پرس بھی برآمد کرلیا گیا۔.
.
.راولپنڈی

ریس کورس پولیس کی کاروائی، خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار،

ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے سی پی او نے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے

گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اورپولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی

فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پسٹل سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ پولیس

ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ پولیس

ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیاپرس بھی بر آمدکر لیا گیا،

ملزم سے مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے، پولیس

ملزم کی گرفتاری پر سی پی او کی ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش

راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے

شہریوں خصوصاً خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے،جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں