29

ڈیرہ اسماعیل خان میں دریا سندھ کی بےرحم موجیں 2 نوجوان پھر نگل گئیں، لاشیں تاحال نہ مل سکیں،

    ڈیرہ اسماعیل خان:(عباس اعوان) دریا سندھ کی بےرحم موجیں دو نوجوان پھر نگل گئیں، لاشیں تاحال نہ مل سکیں، ورثاء نے علی برادران سے لاشوں کی تلاش کیلئے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے،
    تفصیلات کے مطابق ہمیشہ کی طرح دریا سندھ کی بےرحم موجیں دو نوجوان پھر نگل گئیں، چشمہ روڈ مندھراں کلاں اور مندھرہ سیدان کی حدود میں دو نوجوان دریائے سندھ کی ظالم موجوں کے حوالے ہو کر لقمہ اجل بن گئے۔ جن میں ایک کا تعلق چشمہ روڈ کی معروف سماجی شخصیت خدابخش بلوچ (KB Baloch) کے خاندان سے بتایا جاتا ہے۔ علاقہ زرائع کے مطابق محمد نعمان دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے جب ڈوبنے لگا تو اسکو بچانے کے لئے خالد نامی نوجوان پانی میں کود پڑا اور بہت دلیری کے ساتھ نعمان کو بچانے کی کوشش کرتا رہا مگر بےرحم موجوں نے نعمان اور خالد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دونوں غائب ہو گئے، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گِیئں اور دونوں کی تلاش شروع کردی، اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار ڈیرہ نے بھی جائے حادثہ کو دورہ کیا اور لواحقین سے تعزیت کی اور انکو دلاسہ دیا، تاہم سرچ اور ریسکیو آپریشن کے حوالے سے اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور سے ایمرجنسی اور ترجیحی ںنیادوں پر کاروائی کروانے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں