27

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار صغیر چغتائی سمیت 5 افراد حادثہ میں شہید ایک گاڑی بھی دریا میں بہہ گئی

پی ٹی آئی کے آزاد کشمیر کے انتخابات میں  امیدوار  اور رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی اپنے ساتھیوں سمیت انتخاب مہم کے دوران افسوسناک حادثہ کا شکار ہوگئے ہیں 

پولیس نے بھی ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے 

‏ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، دلخراش واقعے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 لاشوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

ان  کی  ویگوگاڑی آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں  گرگئی کسی کے  بھی زندہ بچنے کی امید باقی نہیں

ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ ممبر اسمبلی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پہنچ گئے 


پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صغیر چغتائی  کی گاڑی دریائے جہلم میں حادثے کا شکار ہوگئی سردار صغیر چغتائی چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے 

مرحوم آزاد کشمیر  کی وزارت عظمی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے قریبی عزیز تھے 

آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کرانے کے شیڈول کا گزشتہ روز ہی اعلان ہوا تھا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں