130

پی ٹی آئی کے امیدوار صغیر چغتائی کی گاڑی آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئی ہلاکتوں کا خدشہ

پی ٹی آئی کے آزاد کشمیر کے انتخابات میں  امیدوار  اور رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی اپنے ساتھیوں سمیت انتخاب مہم کے دوران افسوسناک حادثہ کا شکار ہوگئے ہیں 

پولیس نے بھی ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے 

ان  کی  ویگوگاڑی آزاد پتن کے مقام پر دریائے جہلم میں  گرگئی کسی کے  بھی زندہ بچنے کی امید باقی نہیں

ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی کی گاڑی کو حادثہ ممبر اسمبلی کے حادثہ میں جاں بحق ہونے کی اطلاعات کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جائے حادثہ پہنچ گئے 

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار صغیر چغتائی  کی گاڑی دریائے جہلم میں حادثے کا شکار ہوگئی سردار صغیر چغتائی چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے 

مرحوم آزاد کشمیر  کی وزارت عظمی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے قریبی عزیز تھے 

آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کرانے کے شیڈول کا گزشتہ روز ہی اعلان ہوا تھا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں