33

عوامی شکایات پر فحاشی کے مبینہ اڈہ پر چھاپہ مار کر ایک لڑکی سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا

فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی پولیس نے نواحی شہری علاقہ جھوک قریشی میں عوامی شکایات پر فحاشی کے مبینہ اڈہ پر چھاپہ مار کر ایک لڑکی سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بھکر روڈ پر واقع شہری علاقہ جھوک قریشی میں عوامی شکایات پر ڈی پی او ڈیرہ کی ہدایت پر تھانہ یونیورسٹی کے ایس ایچ او خانزادہ نے نفری کے ہمراہ ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر ایک شخص فحاشی کا اڈہ چلا رہا تھا۔ پولیس نے موقع سے جوانسال لڑکی سمیت چار افراد گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔ادھر پولیس کے اس اقدام کو علاقہ کے مکینوں نے بہت سراہا ،انہوں نے کہا کہ اگر پولیس عوامی شکایات پر تیزی سے ایکشن لے گی تو بہت جلد سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں