41

پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کی اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سے ملاقات

پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر کی اے این پی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے باچا خان مرکز میں مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ملاقات کی
ملاقات میں موجودہ ملکی حالات بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا
ملاقات میں ملک میں ہائبرڈ نظام کی ناکامی کی وجہ سے ملکی بقا کو لاحق خطرات میں اضافے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی
اس موقع پر ملک کی جمہوری، بائيں بازو اور قومپرست سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے پر بھی غور کیا گیا
ملک کو درپیش مسائل پر گفتگو کیلئے مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینے بارے تفصیلی گفتگو
مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے دونوں رہنماؤں کا اپنی اپنی جماعت کی قیادت کو پیش رفت سے آگاہ کرنے پر اتفاق
پشاور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نےعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین سے باچا خان مرکزپشاور میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے بیچ ملاقات مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی حالات بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے بیچ ملک کے اندر ہائبرڈ نظام کی ناکامی کی وجہ سے ملکی بقا کو لاحق خطرات میں اضافے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ملک کی جمہوری، بائيں بازو اور قومپرست سیاسی جماعتوں اور انجمنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر ملک کو درپیش مسائل پر گفتگو کی جائے اور باہمی مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ دونوں رہنماؤں کے بیچ اس بات پر اتفاق کیا گيا کہ اپنی اپنی جماعت کی قیادت کو ملاقات کی تفصیلات اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں مشترکہ طور پر لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں