29

دلہن نے دلہے سمیت تمام سسرالیوں کو چکمہ دے کر گھر کا صفایا کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان میں فراڈیوں اور چورں نے سادہ لوح انسانوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لیے، ڈیرہ میں جھوٹی شادیاں کرواکر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ متحرک متعدد فیملیاں لٹ گئی کوئی پوچھنے والا نہیں، ڈیرہ میں یہ مکروہ دھندہ عروج پرہے ،ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے نواحی علاقہ بگوانی جنوبی پچیس سالہ نوجوان حبیب اللہ کی شادی طے ہوئی ،دلہن والوںکی مرضی کے کپڑے ،زیورات اور سامان کی ڈیمانڈ پر اس کے گھر والوں نے ہاں کردی ، اللہ اللہ کرکے شادی ہوئی شادی کے موقعہ پر دلہن کے لیے بہترین اور مہنگے کپڑوں، مہنگی ترین جیولری اور سونے کے زیورات کا انتخاب کیا گیااور شادی کی اڑھائی ماہ بعد ہی دلہن نے دلہے سمیت تمام سسرالیوں کو چکمہ دے کر گھر کا صفایا کردیا، دلہن جاتے ہوئے تین تولہ طلائی زیورات اور50 ہزار روپیہ نقدی لوٹ کر اپنے ساتھیوں ثناءاللہ ولد مجید اللہ ،مصطفی سکنہ تتر خیل ،فضل شاہ سکنہ بستی سیدانوالی،مشال سکنہ گنڈی چوک ،ظفرعباس ولد نور محمد سکنہ فیصل آباد ،طارق ولد اقبال سکنہ سرگودھا کے ساتھ فرار ہو گئی دلہن کے فرار ہونے پر دلہا اور گھر کے افرادپر یہ راز عیاں ہوا کہ یہ ایک گروہ ہے اور جھوٹی شادیاں کرواکر لوگوں کو لوٹنا ان کا مکروہ دھندہ ہے ،نکاح خواں ،نکاح رجسٹرار سب فرضی ہیں، مظلوم فیملی نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے اس گروہ کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ یہ گروہ کسی اور فیملی کے جذ بات سے نہ کھیل سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں