39

اسلام آباد پولیس کےدو اہلکاروں کی شہادت ، دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،

اسلام آباد پولیس کےدو اہلکاروں کی شہادت ، دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی،

تفتیش ٹیم وقوعے کے ہر پہلو پر تحقیقات عمل میں لائے گی۔ آئی جی

وقوعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لئےجدید تکنیکی بنیادوں، ہیومن ریسورسز سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی آسلام آباد

وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد::: شہید ہونے والے دونوں ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ اور اشتیاق کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان، ڈی جی رینجرز،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر سمیت سینئر افسران پولیس ملازمین،تاجربرادری،سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہیدوں کے جسد خاکی کو ائی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے کندھا دیا

شہید ہیڈ کانسٹیبل سید بشیر شاہ کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں ملکیال ہری پور روانہ کیا گیا

جبکہ ہیڈ کانسٹیبل اشتیاق کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں دھریزی ضلع سرگودھا رونہ کیا گیا

شہیدوں نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا ائی جی اسلام آباد

ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد پولیس کا ہر افسر و جوان سماج دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑا ہے آئی جی اسلام آباد

ہر آفسر و جوان ملک وقوم کی خاطر ہمہ وقت جان نثار کرنے کو تیار ہے ائی جی اسلام آباد

اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کا مورال بلند ہے ائی جی اسلام آباد

رات گئے تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں دو ہیڈکنسٹیبلز ایگل سکواڈ پر معمول کی گشت پر تھے

مشکوک افراد کو چیک کرنے کی غرض سے روکنے کا اشارہ تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر دونوں موقع پر شہید ہوگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں