18

پیپلزپارٹی کسی کی خواہش پر پارلیمان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی ،مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز نے پی ڈی ایم کوسبوتاژ کیا

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کسی کی خواہش پر پارلیمان کو عمران خان کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی ،مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز نے پی ڈی ایم کوسبوتاژ کیا ،مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر ایل ایف او جیسا کھیل کھیلنا چاہتے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کے بیان پر اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم منتظر ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی والے کے ممبران کب اسمبلیوں سے مستعفی ہوتے ہیں۔ لانگ مارچ کو اچانک  استعفوں سے نتھی کرنا مشکوک ایجنڈا تھا ۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دو پارٹیوں نے پی ڈی ایم کو گپ شپ تک محدود کردیا تھااس لئے پیپلز پارٹی کو اپنی راہیں جدا کرنا پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں