33

صوابی۔یارحسین پولیس کی کاروائی گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،چوری شدہ رقم برآمد*

*صوابی۔یارحسین پولیس کی کاروائی گھر میں گھس کر چوری کرنے والا ملزم گرفتار ،چوری شدہ رقم برآمد*

*ملزم کے خلاف جرم, گھر میں داخل ہو کر چوری کرنے کی پاداش میں زیر دفعات 457/380 تعزیرات پاکستان مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا*

*ملزم غنی رحمن سکنہ یارحسین نے بوقت شب مدعی مقدمہ ابرارالحق سکنہ کالو کے گھر میں گھس کر کمرے میں بکس سے 53000 روپے چوری کرکے لے گئے تھے,ایس ایچ او یارحسین راز محمد خان کا سب انسپکٹر صدیق اکبر کے ہمراہ تفصیلات بیان کرتے ہوئے*

تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ ابرارالحق نے تھانہ یارحسین میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ درمیانی شب کو نامعلوم ملزم نے ہمارے گھر میں گھس کر کمرے میں پڑے بکس سے 53000ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔
اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے ایکشن لیتے ہوئے مقامی پولیس کو چور ٹریس اور گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا ۔جس پر ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی قیادت میں ایس ایچ او یارحسین سب انسپکٹر راز محمد خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر صدیق اکبر بمع پولیس ٹیم نے مدعی کی نشاندہی پر اور علاقے میں پتہ براری کرتے ہوئے چور ملزم غنی الرحمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا ،ملزم سے دوران تفتیش چوری شدہ رقم برآمد کی. مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں