48

نشہ آور بہنوئی کے حملہ کرنے پر ٹانک کا صحافی زخمی

نشہ آور بہنوئی کے حملہ کرنے پر ٹانک کا صحافی زخمی
آج صبح تقریبا” 07.20 بجے امان اللہ ولد محمد اسماعیل قوم مروت سکنہ محلہ قصابان ٹانک سٹی جوکہ صحافی ھے اور ٹانک پریس کلب کاممبر ھے اپنے کسی کام کے سلسلہ میں سٹیشن روڈ پر جارھاتھا کہ راستے میں اسکی اپنے بہنوئی اول شاہ ولد حضرت گل قوم مروت سکنہ سٹیشن روڈ سے آمنا سامنا ھو کر ھاتھا پائی ھوئی جس سے وہ ناک اور سر پرزخمی ھواھے
وجہ عداوت یہ ھے کہ اول شاہ نشہ کرنے کاعادی ھے جسکی وجہ سے امان اللہ (صحافی) کی ھمشیرہ جوکہ اول شاہ کی بیوی ھے بد گزران ھوکر اپنے بھائی امان اللہ کے ھاں رھائش پذیر ھے۔ملزم اول شاہ کے خلاف مقدمہ241 مورخہ 03.06.2021 جرم337A/506 PPC تھانہ سٹی درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ھے۔
صحافی پر چوروں کی طرف سے حملہ کرنے اور رقم لوٹنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ھے۔شکریہ
منجانب۔ٹانک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں