40

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات چیئرمین نیب نے نیب رپورٹ برائے سال 2020ء صدر مملکت کو پیش کی

*صدر عارف علوی/نیب رپورٹ*

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات

چیئرمین نیب نے نیب رپورٹ برائے سال 2020ء صدر مملکت کو پیش کی

صدر مملکت کی سال 2020ء میں 323 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کی تعریف

صدرمملکت نے بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کرنے پر نیب کے کردار کو سراہا

بدعنوانی کے خاتمے ، شفاف گورننس اور احتساب کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت

بدعنوانی قوم کو ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہے ، صدر مملکت

بدعنوانی کی حوصلہ شکنی معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے ، صدر مملکت

معاشرے کےتمام طبقات ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں، صدر مملکت

بدعنوانی سے پاک پاکستان کے وژن کی تکمیل کے لئے احتساب سب کیلئے یقینی بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

نیب کوسال 2020ء میں 24،706 شکایات موصول ہوئی ، رپورٹ

گذشتہ سال کی شکایات سمیت کل 30،405 شکایات نمٹا ئی گئیں، رپورٹ

878 شکایات کی توثیق پر کارروائی ، 369 انکوائریز کی گئی، رپورٹ

گذشتہ سال احتساب عدالتوں کے سامنے 136 ریفرنسز دائر کیے، رپورٹ

سال 2020 کے دوران استغاثہ کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66 فیصد رہا، رپورٹ

صدر مملکت نے معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے نیب کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، اعلامیہ

نیب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ نیب آرڈیننس ، 1999 کے تحت صدر مملکت کو پیش کی ، اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں