45

اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز / اسنیچرز کے خلاف ایک اور بھرپور کارروائی۔* پانچ (05) مو ٹر سا ئیکل لفٹرز / اسنیچرز ملزمان گرفتار، تین (03) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد،

*اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں موٹر سائیکل لفٹرز / اسنیچرز کے خلاف ایک اور بھرپور کارروائی۔*

پانچ (05) مو ٹر سا ئیکل لفٹرز / اسنیچرز ملزمان گرفتار، تین (03) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ

ملزمان میں علی احمد، اشرف جاکھرو، تھامس مسیح، جاوید اور شھزاد شامل ہیں، ایس ایس پی اے وی ایل سی

ملزم علی احمد عادی جرائم پیشہ اور مو ٹر سا ئیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ

ملزم علی احمد چوری شدہ مو ٹر سائیکلیں ملزم اشرف جا کھرو کو فروخت کر تا ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی

ملزم اشرف جا کھرو چوری کی موٹر سائیکلوں کا خریدار ہے اور کراچی سے چو ری شدہ مو ٹر سائیکلیں خرید کر سجاول اور آس پاس کے علا قوں میں فروخت کر تا ہے جس کو اے وی ایل سی پہلے بھی گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ

ملزم تھامس مسیح عادی مو ٹر سائیکل چور ہے جس کا ساتھی ملزم حمزہ تا حال مفرور ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی

ملزمان جاوید اور شھزاد موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کو مدعی مقدمہ نے بھی شناخت کر لیا ہے، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ

ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KEW-7942 ھنڈا 70 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر831/2021 ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی

ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KJZ-0870 سپر پاور 70 تھانہ زمان ٹاؤن سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر 493/2021 ہے، ایس ایس پی عارف اسلم راؤ

ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل نمبر KMN-2816 سپر پا ور 70 تھانہ عوامی کالونی سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر290/2021 ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ایس ایس پی اے وی ایل سی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں