30

کراچی :اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمات کی سماعت 29 جون تک ملتوی

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر حلیم عادل شیخ اور دیگرملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت استغاثہ کی جانب سے  مقدمے کی نقول فراہم کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف پی ایس 88 ضمنی انتخاب اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میمن گوٹھ میں درج ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں