43

تحریک انصاف میں دراڑ جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان MNA راجہ ریاض قومی اسمبلی میں گروپ لیڈر پنجاب میں سعید اکبر نوانی میں لیڈر ہونگے

‏تحریک انصاف میں دراڑ ۔۔جہانگیر ترین گروپ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔۔۔۔۔

قومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے گئے ۔۔۔۔۔

ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔۔۔۔

پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔۔۔۔۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال ارکان اسمبلی نے پارٹی کے متوازی اپنا گروپ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا جب قومی و پنجاب اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے
جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے ہم خیال 31 گروپ کے لیے عشایہ دیا گیا جہاں اس گروپ کو باضابطہ طور پر سامنے لانے کا اعلان کیا گیا۔
رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے عشایے میں ہم خیال ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور یہیں گروپ کو باضابطہ طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا اور گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے، گروپ کے ارکان سے وفاداری کا حلف لیا جائے گا۔
انہوں ںے بتایا کہ ہم خیال ارکان اسمبلی نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں پاور شو کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنے پارلیمانی لیڈرز مقرر کیے جائیں جس کے لیے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اجلاس میں 31 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، جہانگیر ترین کے ساتھ غلط ہوا اسی لیے ان کا ساتھ دے رہے ہیں، ہمیں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے لیکن ہم اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں، ہم جہانگیر ترین کی پیشی پر ان کے ساتھ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں