40

پشاور ٹول پلازہ پر ہونے والے المناک حادثے میں زخمی ہونے والا عدیل زندگی کی بازی ہار گیا ۔

پشاور ٹول پلازہ پر ہونے والے المناک حادثے میں زخمی ہونے والا عدیل زندگی کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 6 مئی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو متعدد بار روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور نے قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قانون کونہ صرف نظر انداز کیا بلکہ پشاور ٹول پلازہ پر تیز رفتار گاڑی نے ڈیوٹی پر موجود میڈیکل ہیلپر عدیل علی شاہ کو ٹکر مار کر ہوا میں اچھال دیا تھا۔ موٹروے پولیس نے فوراً عدیل کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج عدیل خالق حقیقی سے جا ملا .عدیل کا تعلق پشاور سے تھا ۔ عدیل کی بیوہ اور معصوم بچہ غم سے نڈھال ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں