29

اسلام آباد کے شہریوں کے لئے بڑی خوش خبری نیکیاں سمیٹنے والے تیار ہوجائیں

وزارتِ مذہبی امور کے زیر انتظام فیصل مسجد اسلام آباد میں محفلِ شبینہ کا آغاز آج سے ہو گا : ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق منتخب حفاظ کرام رمضان المبارک کی آخری پانچ راتوں میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کرینگے محفل شبینہ کا آغاز آج رمضان المبارک کی 25 ویں شب سے ہو گا: فیصل مسجد میں آج نماز عشاء رات 8:45 جبکہ شبینہ رات 9 بجے شروع ہو گی: روزانہ 7 پارے، جبکہ 29 ویں شب آخری دو پارے تلاوت ہونگے
توحید کے پروانوں کو 5 روزہ محفل شبینہ کے دوران تین طاق راتیں نصیب ہونگی رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو ختم قرآن اور دُعا ہو گی: ملکی ترقی و سلامتی اور کرونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی: ترجمان مذہبی امور کے مطابق عوام الناس محفلِ شبینہ میں کرونا SOPs پر سختی سے عملدرآمد کریں :
شہری جائے نماز، ماسک، سیناٹائزر اور پانی کی بوتل اپنے ہمراہ لائیں: شہری فیصل مسجد میں آمد و رفت اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں