50

لاھور سے مردان جانے والی pبس تیز رفتاری کے باعث حسن ابدال کی حدود میں موٹروے پر الٹ گئی حادثہ میں 12 مسافر جاں بحق 25 زخمی

اٹک لاھور سے مردان جانے والی بس نمبریLEX5505 سادات ایکسپریس تیز رفتاری کے باعث موٹر وےبرہان انٹرچینج حسن ابدال کی حدود میں موٹروے پر الٹ گئی۔ حادثہ میں بارہ مسافر جاں بحق پچیس زخمی ہوگئے۔ صدر۔ وزیراعظم۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق افطاری سے چند منٹ قبل لاھور سے مردان جانے والی تیز رفتار بس برہان انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر کار کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرگئی۔ بس کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی موٹروے کے ساتھ ملحقہ باڑ سے جا ٹکرائی بس مسافروں سے کچھا کھچ بھری ہوئیں تھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی موٹر وے پولیس اشفاق احمد۔ ڈی سی اٹک۔ ڈی پی او اٹک ۔ موٹر وے پولیس سمیت ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سمیت پولیس نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کی اورریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر خدمات سرانجام دیتی رہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز میں 4 لاشوں اور 12 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا
موٹر وے پولیس کی ایمبولینسز اور پرائیویٹ گاڑیوں میں بھی زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا ہےریسکیو کی ایمبولینسز جائے وقوعہ پر موجود رہیں5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا بس میں پھنسے 4 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بس کاٹ کر باہر نکالاحادثہ کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور بد قسمت بس میں موجود زخمیوں اور جا نبحق ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا حادثے میں 5ماہ کے بچے اور خاتون سمیت 12افراد جانبحق ہو گئے تھے جبکہ پچیس افراد زخمی ہوئے ہیں ۔جان بحق افراد میں اشفاق علی ولد نصراللہ ۔محمدسلیمان ولد عبدالغفور۔وقاص ولد غلام رحیم ۔32سالہ حمیدہ زوجہ واجد گل اور ان کی پانچ ماہ کی بیٹی خدیجہ ساکنائےمردان۔ محمد کامران ولد دلاور خان ۔محمد رووف ولد محمد رفیق ساکنائے صوابی۔۔ہارون ولدعلی ساکن چارسدہ ۔ حسن جان ولد گل خان نور زادہ ولد مہر زادہ ۔ جہانزیب ولد دلاور خان۔ خان زمان ولد محب اللہ خان شامل ہیں ڈی پی او اٹک نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے اٹک پولیس کی ایمبولینسز اور اضافی گاڑیاں منگوالیں اور ڈی پی او نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا دورہ،
اٹک پولیس کی طرف سے زخمیوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کا انتظام کیا
پولیس لائنز اٹک سے ایمبولینس اور اضافی گاڑیاں بھی منگوائی گئیں تاکہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں شفٹ کیا جا سکے کے ۔ مقامی انتظامیہ کو مسافروں میں سے زخمی ہونے والے لوگوں نے ٹیلی فون پر مطلع کیا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں مسافروں کی مدد کے لیے پہنچیں اور 1122 اور دیگر موٹروے کے مسافروں کی مدد سے ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا اچانک اتنی بڑی تعداد میں زخمی جب ہسپتال پہنچے تو انتہائی افسردگی کا عالم چھا گیا ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ہسپتال ڈاکٹر شہریار اقبال ایمرجنسی ڈاکٹروں کا عملہ اور اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دینا شروع کی لیکن حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہسپتال پہنچنے کے دوران ہی گیارہ کے قریب مسافر جن میں ایک خاتون اور ایک تین سالہ بچی جاں بحق ھو گیے ۔ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال حسن ابدال آنے والے زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجہ کے لیے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی25 مسافروں میں سلیم ۔ بشیر خان پسران احمد زئی سکنائے چارسدہ ۔ زمان ولدجان ۔ عبدالمجید ولد عمران احمد۔ محمد جمیل ولد نواز۔ عدیل ولد طالب خان۔ محمد امین ولد محمد اسلم۔ملک ولد متین۔ محمد جبار ولد اسلم خان۔ محمد خان۔ محمد اعجاز ولد محمد ایوب۔ اعجاز احمد ولد امتیاز خان۔ شبیر احمد ولد محمد خان ۔ بلال احمد ولد زیارت گل۔فداحسین ولد مستقیم۔ اسرار محمد ولد محمد قاسم۔ واحد گل ولد حمید گل۔ فضل واحد ولد قدرت خان۔ عبدالرشید محمد امیر۔ فضل واحد ولد محمد عمر۔ محمد عادل ولد حیات گل۔ فضل واحد ولد سردار خان۔ محمد طارق ولد فقیر تاج۔ نافراش خان ولد شیر بہادر۔ زمان خان ولد عارف خان شامل ہیں۔ حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ وزیراعظم عمران خان۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار۔ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اس المناک حادثہ کوسانحہ قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو جاں بحق اور زخمیوں کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں