37

حسن ابدال میں بس کھائی میں گر گئی 13 سے زائد لوگ جاں بحق

حسن ابدال میں بس کھائی میں گر گئی 13 سے زائد لوگ جاں بحق

تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے 13 افراد جانبحق متعدد کی حالت نازک زخمی اور جان بحق افراد کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچا دیا گیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کار کو بچانے کی وجہ سے پیش آیا

برہان موٹر وے پر لاہور سے پشاور جانے والی بس کو حادثہ

ریسکیو 1122 کی 7 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں

ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز میں 4 لاشوں اور 12 زخمیوں کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا

حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری

موٹر وے پولیس کی ایمبولینسز اور پرائیویٹ گاڑیوں میں بھی زخمیوں اور لاشوں کو منتقل کیا گیا ہے

ریسکیو کی ایمبولینسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں
ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کر رہے ہیں
5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ریسکیو ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے

بس میں پھنسے 4 افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے بس کاٹ کر باہر نکالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں