44

بلوچستان میں سیاسی بحران صالح بھوتانی سے بلدیات کا محکمہ واپس

*وزیراعلٰی بلوچستان نے سردار صالح بھوتانی سے لوکل گورنمنٹ بلوچستان کا قلمدان واپس لے لیا ہے،*

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان  نے اس امر پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے فیصلے کے برعکس ایک بار پھر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت  بیان جاری کیا گیا ہے جس کو پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی مکمل طور پر مسترد کرتی ہے  ترجمان نے کہا کہ چونکہ وزیر اعلی سے پی ٹی آئی بلوچستان کو درپیش تحفظات کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسد عمر خان کو رابطہ کار مقرر کیا ہے لہذا پی ٹی آئی یہ معاملہ ترجیحآ ان کے سامنے رکھے گی اور اس کے بعد پی ٹی آئی وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے جاری اس بیان پر دستاویزی ثبوت سمیت اپنا تفصیلی موقف جاری کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں