22

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے تیسرے 054A فریگیٹ اور ترکی میں دوسرے میلجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغاز

پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے تیسرے 054A فریگیٹ اور ترکی میں دوسرے میلجم کلاس کورویٹ جہازوں کی تعمیر کا آغاز۔ ترجمان پاک بحریہ

چین میں 054A فریگیٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ میں منعقد ہوئی ۔ ترجمان پاک بحریہ

ترکی میں میلجم کلاس کورویٹ جہاز کی تعمیر کی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوٸی۔ ترجمان پاک بحریہ

چین اور ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوورسیٸرز کی تقاریب میں بطور مہمانان خصوصی شرکت۔ ترجمان پاک بحریہ

دونوں جہاز جدید ٹیکنالوجی، مختلف حربی آلات اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے بیڑے میں ان جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری دفاع مذید مضبوط ہو گا۔ ترجمان پاک بحریہ

یہ بحری جہاز خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ

تقاریب میں پاک بحریہ کے افسران، شپ یارڈز کے نمائندوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں