پاسبان حریت جموں کشمیر کے زہر اہتمام 27 اکتوبر 1947 کے بھارتی فوجی قبضے کیخلاف “انخلاء انخلاء بھارتی فوجی انخلاء” ریلی کا انعقاد

*پاسبان حریت جموں کشمیر کے زہر اہتمام 27 اکتوبر 1947 کے بھارتی فوجی قبضے کیخلاف “انخلاء انخلاء بھارتی فوجی انخلاء” ریلی کا انعقاد کیا گیا۔*

*سینکڑوں شہریوں نے سیاہ پرچم اٹھا کر ہند مخالف ریلی میں شرکت کی،  اقوامِ متحدہ کشمیری عوام سے حق خوداردیت کے وعدوں کو پورا کرے۔ مقررین کا ریلی سے خطاب*

*مظفرآباد:- 27 اکتوبر*

تفصیلات کیمطابق 27 اکتوبر 1947 کے بھارتی فوجی قبضے کیخلاف دارالحکومت میں “انخلاء انخلاء بھارتی فوجی انخلاء” ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ شہریوں نے سیاہ پٹیاں باندھ اور کالے جھنڈے اٹھا کر بھارت کیخلاف احتجاج میں شرکت کی، کشمیری مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر 27 اکتوبر کے بھارتی قبضے کیخلاف مذمتی جملے درج تھے۔ ہند مخالف مظاہرین “انخلاء انخلاء بھارتی فوجی انخلاء”  “بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو”   “جس کشمیر کو خوں سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے” کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ بھارت مخالف ریلی کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عُزیر احمد غزالی،  حریت رہنماؤں مشتاق احمد بٹ،  عثمان علی ہاشم، مشتاق السلام، شوکت جاوید میر، جاوید احمد مغل،  ڈاکٹر محمد منظور، خالد محمود زیدی،  خواجہ محمد صادق،  اسحاق شاہین، مہاجرین راہنماؤں علی محمد بٹ، چوہدری اسماعیل،  محمد مشتاق چوہدری،  الف دین ڈار اور دیگر راہنما کررہے تھے۔ یوم سیاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کیخلاف ہماری ریاست پر قبضہ جما کر جنوبی ایشیاء کے امن وسلامتی بالخصوص کشمیر میں بد امنی قتل وغارت گری کا ماحول بنا دیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کا ریاست پر قبضہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ سلامتی کونسل ریاست کے سیاسی حل کیلئے استصواب رائے کی ڈیرھ درجن قراردادیں پاس کرچکی ہے لیکن بدقسمتی یہ عال۔ی ادارہ بھارت سے ان قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں  مکمل طور ناکام ہے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 76 برسوں سے اپنی آزادی،  حق خودارادیت اور حقوق کیلئے لازوال جدوجہد کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت تمام تر فوجی جبر،  مظالم،  دہشگردی،  کالے قوانین، پکڑ دھکڑ،  فرضی فوجی مقابلوں ، فوجی محاصروں ، کریک ڈاؤنز کے زریعے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو کچلنے میں  مکمل ناکام ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مسئلے کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے آزادانہ،  منصفانہ اور غیرجانبدارنہ حل کیلئے رائے شماری کی پاس شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت جان لے کشمیر پر اسکے قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا مقررین نے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو کراج عقیدت پیش کیا۔ شہدائے کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ “انخلاء انخلاء بھارتی فوجی انخلاء” ریلی کے شرکاء نے گھڑی پن چوک سے بنک رود تک مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں